
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں ایکسائز پولیس نے ایم ون جوائنٹ چیک پوسٹ پرکام کرتےہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریداری اور فروخت میں شامل ایک گروہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم دو لاکھ آٹھ ہزار روپے میں گردے فروخت کرنےجارہے تھے۔
پولیس کیمطابق ، اس گروہ کاسرغنہ شاہزاد علی ، ملتان کےرہائشی محسن اور راشد کو پشاور لایا گیا ، جہاں انکے گردےفروخت کرنےپر دستخط ہوئے۔ مشتبہ افراد لوگوں کو جبری نشانہ بنانے اورانکےگردے فروخت کرنیکے کاروبار میں شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے موبائل سے متعدد متاثرین کی ویڈیوز برآمد کی گئیں ، جو اس غیر قانونی کاروبار میں گروہ کی مکروہ سرگرمیوں کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔
مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا ہے تاکہ انکے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کاسراغ لگایاجاسکے۔









