پشاور : میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری

0
228
پشاور : میڈیکل کمپلیکس سے 19 اے سی چوری

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سےایئرکنڈیشنر چوری ہو گئے۔ ذرائع کیمطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 19 اے سی چوری ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کے سٹور سے 19 اے سی غائب ہو گئے ہیں۔ جبکہ واقعہ میں ملوث ایک ملازم نے اپنے ساتھی کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملوث ہونے پر 2 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ جب کہ ملازمین کیخلاف کارروائی اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply