
ہاٹ لائن نیوز : سانگھڑ میں تھانہ جھول کی حدود میں پسند کی شادی نہ کرانے پر ملزم نے اپنا ہی گھر تباہ کر دیا۔ ملزم نے ماں، دو بہنوں اور بہنوئی کوگولی مارکرقتل کردیا۔
واقعہ تھانہ جھول کی حدود علی جان مری میں پیش آیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی سانگھڑ کا کہناتھاکہ ملزم کی گرفتاری کیلیےچھاپےمارےجا رہےہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی ماں کنکا، دو بہنوں دھڑکی اور رادھا اور بہنوئی ریجھو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔









