
پرویز الہی واش روم سے گر گئے
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
اڈیالہ جیل ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پرسوں گرے ہیں اور معمولی فریکچر ہوئی ہے،17 مارچ کو واش روم میں گرے تھے، آپ کی اس رپورٹ کو
فیصلے کا حصہ بناتے ہیں۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے اس کیس کی سماعت کی، پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کاروائی آج مکمل نہ ہوئی، عدالت نے فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ طلب کر لیا،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔
کیس کی سماعت 4 اپریل تک کے لیے ملتوی۔









