پراسرار ‘چھیلے ہوئے کیلے’ شہریوں کیلیے وبال جان بن گئے

0
184
پراسرار 'چھیلے ہوئے کیلے' شہریوں کیلیے وبال جان بن گئے

ہاٹ لائن نیوز : انگلینڈ کی گلیوں میں کسی نے پراسرار طور پر پلیٹوں میں چھیلے ہوئے کیلے چھوڑنا شروع کر دیے جس سے شہری پریشان ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم شائر کے ایک قصبے میں لوگ سڑک کے کنارے پلیٹوں میں چھیلےہوئے کیلے دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کون ایساکررہا ہے۔ برطانوی شہریوں کے مطابق ایسا تقریباً ہر ماہ دیکھنے میں آتا ہے لیکن یہ شرارت کون کرتا ہے آج تک معلوم نہیں ہو سکا۔

بیسٹن میں، لوگوں نے ایک سال پہلے ایبی روڈ اور وینسر ایونیو کے چوراہے پر ایک چرچ کے قریب گلی کے کونے پر چھیلےہوئے کیلوں سے بھری پلیٹیں دیکھی تھیں۔

علاقے کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیلے جانوروں کے لیے چھوڑے جا سکتے ہیں، جب کہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ کسی مذہبی شخص کا کام ہو سکتا ہے کیونکہ وہ انہیں چرچ کے قریب چھوڑ دیتا ہے۔

Leave a reply