پاک بھارت ٹاکرا ، سلمان خان بھی میدان میں آگئے

0
99

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے بھارت پاکستان میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئے۔

سلمان خان کا پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر منظر عام پر آیا ہے، جس میں وہ اپنی آنے والی میگا تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3’ کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں سلمان خان بھارتی کرکٹرز کو ٹائیگرز بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘اس بار یہ 11 ٹائیگرز مقابلہ کریں گے، مسلسل 7 جیت کے بعد بھی آٹھویں بار کانٹے دارٹکراؤ ہوگا’۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ ‘کرکٹ کی یہ دشمنی زبردست ہے اور پورا ہندوستان آٹھویں جیت کا انتظار کر رہا ہے’۔

آخر میں سلمان خان نے اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ کا ڈائیلاگ ‘جب تک ٹائیگر مرا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں’ ‘8 کا انتظار’ کہہ کر دہرایا۔

Leave a reply