پاک بنگلہ دیش سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاک بنگلہ دیش سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، آج سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی تھی ٹرافی کی رونمائی قومی ٹی 20 کے کپتان سلمان آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے کی۔
اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی چھت پر اور گراونڈ میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج رات 8 بجے کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔









