پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن ، افغان دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

0
177
پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن ، افغان دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن ، افغان دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان میں پاک -افغان سرحدکےقریب سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشن کےبعد افغانستان سے دراندازی کے مزید ثبوت سامنےآئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ ، 2025 کو ، بلوچستان میں پاک -افغان سرحد کے قریب ، سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کیا ، اس دوران 4 اہم دہشت گردوں کو گرفتاربھی کیا گیا۔ جنہوں نےدہشت گردی کےمنصوبے کوبھی تسلیم کیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے ایک اعترافی بیان میں کہا کہ میرا نام اسام الدین ولد گلشاد ہے ، میں افغانستان سے آیا ہوں ، میرے پاس 2 بندوقیں ، 2 کلاشنکوف ، ایک دستی بم اور دیگر ہتھیار تھے۔

اسام الدین نے کہا ، “ہم تین دن پہلے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ، ہم رات کےوقت بارڈر باڑ کے ذریعہ پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور” ہمیں آگے پشین جانا تھا ، “اسام الدین نے کہا۔

Leave a reply