پاکستان کی طرف سے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی مزمت

0
278
پاکستان کی طرف سے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی مزمت

پاکستان کی طرف سے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی مزمت

پاکستان نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے مظالم کا فوری خاتمہ ہونا چاہیئے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سےغزہ کےاسپتال پربمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں، طبی سہولیات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ پام سنڈے جیسے مقدس موقع پر ہوا، جومذہبی تقدس اور انسانی جانوں کی توہین ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم اور نہتے فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج ہو چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی امداد پر پابندی تکالیف بڑھانے اور تنازع کو طول دینے کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ بنائے اور فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply