پاکستان کی ایٹمی طاقت امن اور استحکام کی ضمانت ہے

0
287
پاکستان کی ایٹمی طاقت امن اور استحکام کی ضمانت ہے

، پاکستان کی ایٹمی طاقت امن اور استحکام کی ضمانت ہے

پاکستان پہلا ایٹمی اسلامی ملک ہے جو تمام امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے اور پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے، ہندوستانی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی طاقت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے، آج یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام ہوا ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا، جس میں علما کرام نے پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

علمائے کرام نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے، اللہ تعالی پاکستان کو رہتی دنیا تک ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین

Leave a reply