پاکستان کو جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں دو بین الاقوامی اعزازات حاصل

0
122
پاکستان کو جاپان میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں دو بین الاقوامی اعزازات حاصل

جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان نے دو اہم بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔

پاکستانی پویلین کو “نمائش کی کیٹیگری” میں کانسی کا تمغہ دیا گیا، جب کہ تخلیقی اندازِ پیشکش پر مبنی “ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ” بھی پاکستان کو دیا گیا۔ یہ دوسرا اعزاز اُن ممالک کو دیا جاتا ہے جنہوں نے نمائش میں غیر معمولی تخلیقیت اور جدت کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی پویلین کے لیے مختص جگہ صرف 53 مربع میٹر تھی، تاہم اس کے باوجود تقریباً 17 لاکھ افراد نے پویلین کا دورہ کیا، جو ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

ایکسپو 2025 اوساکا میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے شرکت کی، جہاں مختلف قوموں نے اپنی ثقافت، ترقیاتی نظریات اور سائنسی و تخلیقی اختراعات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔

Leave a reply