پاکستان کا ملی نغمہ انڈین یوٹیوب چینل پر

0
253
پاکستان کا ملی نغمہ انڈین یوٹیوب چینل پر

پاکستان کا ملی نغمہ انڈین یوٹیوب چینل پر

پاکستانی فوج کا ملی نغمہ انڈیا کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے پر صارفین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا، انڈیا میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند ہونے پر وزارت اطلاعت نے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر نشر کروا دیا، ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے۔
پاکستانی ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینل پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچی ہوئی ہے اور صارفین نے اپنی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بھارت سچ کو جتنا بھی چھپانے کی کوشش کرے گا، پاکستان کی آواز سرحدوں کے پار اتنی زیادہ سنی جائے گی۔

Leave a reply