پاکستان نےوقت سےپہلےقرضہ اداکرکے مالی استحکام کی نئی تاریخ رقم کردی

0
91
پاکستان نےوقت سےپہلےقرضہ اداکرکے مالی استحکام کی نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی مالی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 2600 ارب روپے کا قرضہ مقررہ وقت سے قبل ادا کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق یہ اقدام ملک کی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے 30 جون 2025 کو 500 ارب روپے اور اس کے بعد 29 اگست 2025 کو 1133 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کیا، جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی 1633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ یہ عمل صرف 59 دنوں میں مکمل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں بھی وزارت خزانہ نے 1000 ارب روپے کا مقامی تجارتی مارکیٹ کا قرض ادا کیا تھا، جو اس نوعیت کا پہلا تاریخی اقدام تھا۔ مجموعی طور پر، ایک سال سے بھی کم عرصے میں 2600 ارب روپے سے زائد قرض کی واپسی نے ملک کی مالیاتی تاریخ میں ایک نمایاں مثال قائم کی ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ قدم عوامی مالیات کے استحکام اور مالی اعتبار کی بحالی کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے

Leave a reply