پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز وائی فائی بینڈ کی منظوری، وائی فائی سیون کی راہ ہموار

0
182
پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز وائی فائی بینڈ کی منظوری، وائی فائی سیون کی راہ ہموار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے 6 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ کو وائی فائی کے لیے کھولنے کی منظوری دے دی ہے، جو مستقبل کی وائی فائی جنریشنز، بالخصوص وائی فائی سیون، کے استعمال میں مددگار ثابت ہوگی۔

اس اقدام کے تحت پاکستان ان چند ایشیائی ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے جدید وائرلیس ٹیکنالوجی کو اپنانے میں پہل کی ہے۔ وائی فائی سیون تیز رفتار انٹرنیٹ، کم لیٹنسی اور بہتر نیٹ ورک پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروبار مستفید ہوں گے، بلکہ تعلیمی ادارے، اسپتال، اور اسمارٹ سٹی منصوبے بھی بہتر اور مستحکم کنیکٹیویٹی حاصل کر سکیں گے۔

Leave a reply