پاکستان میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

0
74

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے استعمال شدہ اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔ یہ اقدام غیر ضروری درآمدات کو محدود کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ڈیوٹی ان گاڑیوں پر لاگو ہوگی جو امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت مخصوص شرائط کے ساتھ درآمد کی جا رہی ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق ان گاڑیوں پر ہوگا جو پی سی ٹی ہیڈنگ 8702، 8703، 8704، اور 8711 کے تحت آتی ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 18(3) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے، اور اس کا مقصد تجارتی بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمد کو کنٹرول کرنا ہے۔

Leave a reply