
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 116 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ جاری ہے، جہاں فی اونس قیمت 48 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 493 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ نرخ میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ادھر چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔








