پاکستان لیجنڈز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

0
233
پاکستان لیجنڈز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

پاکستان لیجنڈز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں پاکستان چیمپئینز نے انگلینڈ چیمپئنز کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے، پاکستان چیمپئنز نے 5 رنز سے میچ اپنے نام کیا، پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 1 سو ساٹھ رنز بنائے، کپتان حفیظ نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹریملٹ اور کرس نے 2 , 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے مسٹرڈ نے 58 اور بیل نے 51 رنز بنائے، عامر یامین، سہیل تنویر اور رومان رئیس نے 1, 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پاکستان چیمپئنز اگلا میچ کل روائتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a reply