
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرکے تین نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا شعبہ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے جو طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کا کام کرتا ہے۔








