پاکستان جونیئر ایمیچر گالف چیمپئن شپ سعد حبیب کے نام

0
55
پاکستان جونیئر ایمیچر گالف چیمپئن شپ سعد حبیب کے نام

پاکستان جونیئر ایمیچر گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل سعد حبیب ملک نے اپنے نام کر لیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں سعد حبیب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 انڈر پار اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
عبدالمعز خان نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم وہ صرف ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ مقابلہ آخری روز تک سنسنی خیز رہا اور شائقین کو اعلیٰ معیار کی گالف دیکھنے کو ملی۔
اس کامیابی کے ساتھ سعد حبیب نے اپریل میں منعقد ہونے والی فیلڈو سیریز کے ایشین فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، جو ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply