
ہاٹ لائن نیوز: ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس شیر افضل مروت کے 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔
شیر افضل مروت کو 18 مارچ کو ایف۔ آئی۔اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے شیرافضل مروت کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔
ایف۔ آئی۔ اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ جاری کیا گیا تھا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے آپ شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔









