پاکستان اور قطر کے تعلقات میں نیا باب: اقتصادی، دفاعی اور زرعی تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان اور قطر نے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پیش رفت میں ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اہم کردار ادا کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا اور سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے حال ہی میں دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے ملاقات کی، جس میں دفاع، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ قطر کے وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت کو سراہا اور دفاعی شعبے میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
متوقع ہے کہ اس تعاون سے نہ صرف دفاعی صنعت بلکہ برآمدات، جدید ٹیکنالوجی، زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے شعبے بھی مستفید ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی، زرعی اور دفاعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔









