پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا

0
173
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 357 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پچھلے کاروباری دن انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 936 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسی دوران، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔

Leave a reply