پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی کوشش میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی کوشش میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کر لیا ہے، جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ A کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلے ہی راونڈ میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک رسائی دلا گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا ہے۔









