پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی چوری کی ویڈیو وائرل

0
235
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی چوری کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی مشہور ماڈل واداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی سپر اسٹور میں گھس کر چوری کی انوکھی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

حال ہی میں سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے نئے روپ نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

ویڈیو میں سائرہ کو شاپنگ کے لیے ایک سٹور میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ سی سی ٹی وی کیمروں میں کچھ دیر سٹور کے ارد گرد گھومتی نظر آ رہی ہیں۔

تاہم، ایک لمحہ ایسا تھا جس نے سامعین کو چونکا دیا۔ سائرہ نے ایک ریک کے پاس رک کر ادھر ادھر دیکھا، پھر ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپا کر ریک پر موجود پروڈکٹس اپنے بیگ میں ڈالے اور تیزی سے بھاگ گئی۔

Leave a reply