پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری

0
173
پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز سے متعلق ابتدائی معاملات تقریباً طے پا چکے ہیں اور پی سی بی دونوں بورڈز سے رابطے میں ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ یہ سیریز 15 سے 30 نومبر کے درمیان لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔

سری لنکا سے مجوزہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے، تاہم پی سی بی ان ٹی ٹوئنٹی میچز کو تین ملکی سیریز میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ سیریز جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کےاختتام پر کھیلی جائیگی، جسکا آخری ون ڈے میچ 8 نومبرکو فیصل آبادمیں شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان ون ڈےمیچز تین ملکی سیریزسے پہلے کھیلے جانیکا امکان ہے، جن کی ممکنہ تاریخیں 11، 13 اور 15 نومبر ہو سکتی ہیں۔

Leave a reply