ٹی وی اینکر فیملی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئی

ٹی وی اینکر فیملی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئی
گلگت بلتستان حکومت نے نجی ٹی۔ وی چینل کی اینکر کی خاندان سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق کی ہے، ترجمان حکومت فیض اللہ کے مطابق 21 جولائی کو نجی ٹی وی اینکر، شوہر اور 3 بچے بابوسر کے علاقے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہو گئے ہیں، مقامی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک پرس ملا ہے۔
جس میں ان کی فیملی کے شناختی کارڈ اور نقد رقم موجود تھی، انہوں نے کہا کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر اور 3 بچوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں شکایت سامنے آئی ہے، یہ حادثہ شدید بارشوں کے باعث پیش آیا، اس سیلابی ریلے نے کئی خاندانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔









