
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
جناح اسپتال کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ٹی بی کے ہر 4 میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں جب کہ اس سے قبل ٹی بی کے چار میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آرہا تھا۔ ڈاکٹر عمر سلطان کے مطابق ٹی بی کے زیادہ کیسز صنعتی علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی ٹی بی پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ ادویات کا مکمل کورس نہ کرنا بھی ٹی بی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔









