ٹیلر سوئفٹ سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل ہو گئیں

0
96
ٹیلر سوئفٹ سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل ہو گئیں

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو 2026 میں سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعزاز ملا ہے، جس کے نتیجے میں وہ 36 سال کی عمر میں دوسری سب سےکم عمررکن بن گئیں ہیں۔
ہال آف فیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن سٹیوی ونڈر ہیں، جنہیں صرف 33 سال کی عمر میں یہ اعزاز ملا تھا۔ یہ ادارہ 1969 میں قائم ہوا تھا اور اس کا مقصد ایسے گلوکاروں اور موسیقاروں کو تسلیم کرنا ہے جن کے گانے طویل عرصے تک لوگوں کے دلوں اور ذہنوں پر اثر انداز ہوئے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 14 گرامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں، اس سال دیگر مشہور فنکاروں جیسے ایلانِس مورِسَیٹ، کینی لوگنز اور بینڈ ’کس‘ کے پال اسٹینلے اور جین سِمنز کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل ہوں گی۔ اس تقریب کا انعقاد 11 جون کو نیویارک کے میریوٹ مارکیس ہوٹل میں کیا جائے گا۔
ثقافتی تجزیہ کاروں کے مطابق، ہال آف فیم میں شمولیت فنکار کی موسیقی میں دیرپا خدمات اور اثر کی تصدیق ہے، جس کی دھنوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے جذبات اور تجربات پر اثر ڈالا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کیریئر میں ان کا البم The Tortured Poets Department بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ البم The Life of a Showgirl نے اپنی پہلی ہفتے کی فروخت میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

Leave a reply