
ہاٹ لائن نیوز : امریکی ایوان نمائندگان نےچینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک پرپابندی کا بل کثرت رائےسےمنظورکرلیا، جسکے بعد اگرٹک ٹاک 6 ماہ کےاندراندر چینی کمپنی سےالگ نہیں ہوئی تو امریکا میں اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے موقع پر روایت کے خلاف اتحاد دیکھنے میں آیا جہاں ایوان میں موجود نمائندوں نے بل کی حمایت میں 352 جبکہ مخالفت میں صرف 65 ارکان نے ووٹ دیا۔
یہ قانون ٹک ٹاک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جس کی مقبولیت پچھلے کچھ سالوں میں بڑھی ہے لیکن چینی ویڈیو شیئرنگ کمپنی کی ملکیت ہونے اور چین کی کمیونسٹ پارٹی سے بہت زیادہ متاثر ہونے کی وجہ سے مغربی ممالک کی جانب سے بار بار تنقید کی جاتی رہی ہے۔









