ٹریفک حادثہ : 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
439
ٹریفک حادثہ : 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

ہاٹ لائن نیوز: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونیوالوں میں دوخواتین، دو بچے اور دو مردبھی شامل ہیں۔ پولیس کےمطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے کھریاں والا کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور کار میں سوار 4 افراد شامل ہیں۔کار سے ٹکرانے کے بعد بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

Leave a reply