ٹرمپ کی پیش کش پر سعودی عرب کاسخت ردعمل سامنےآگیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے یہ واضح کردیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم نہیں ہونگے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ فلسطین کے بارے میں ریاست کا موقف مضبوط اورغیر متزلزل ہے ، اور یہ کہ کسی اور تشریح کی ترجمانی کرنیکی اجازت نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں سعودی عرب انکے ساتھ کھڑا ہے ، اور اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہونگے جب تک کہ فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔
سعودی عرب نے اسطرح کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا ہے ،اور امریکی صدر کے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے ، اور اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔









