
ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امیگریشن کی تحویل میں وینزویلا کے زیرحراست افراد کو ملک بدر کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر دیا گیا ہے۔
ججوں نے ایک مختصر غیر دستخط شدہ فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عدالت کے اگلے حکم تک وینزویلا کے کسی بھی زیر حراست فرد کو امریکا سے نہ نکالا جائے البتہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے آئینی بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔








