
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر 3’ 200 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی۔
فلم نے دوسرے دن 100 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرلیا تھا جب کہ فلم کو 200 کروڑ تک پہنچنے میں چھ دن لگے۔
سلمان خان نے جہاں ‘ٹائیگر 3’ میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جب کہ عمران ہاشمی نے فلم میں ولن کا کردارخوب نبھایا ہے۔









