ویڈیو وائرل کرنے والے کا ریمانڈ منظور

0
60

ہاٹ لائن نیوز : حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کا مقدمہ ؛ عدالت نے ملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیاگیاہے۔

ملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ کو انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ، انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔

ملزم عبد المتین ایڈووکیٹ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا

ملزم پر حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا الزام ہے ، تھانہ ساندہ نے عبد المتین ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

Leave a reply