وینس ولیمز نے آندریا پریٹی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

0
111
وینس ولیمز نے آندریا پریٹی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

امریکی ٹینس کی مشہور کھلاڑی وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار اور ماڈل آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔ یہ جوڑا طویل عرصے سے دوست رہا ہے اور اب زندگی کا نیا سفر ایک ساتھ شروع کر رہا ہے۔
شادی کی تقریبات چھ روز تک پام بیچ، فلوریڈا میں جاری رہیں۔ وینس ولیمز کے مطابق ان کی بہن سرینا ولیمز نے شادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا اور قیمتی یاٹ تحفے میں دیا، جس میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں کے لیے عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا۔
وینس نے کہا کہ کشتی پر تقریباً 10 سے 12 افراد موجود تھے اور انہوں نے اس ہفتے کو خوب انجوائے کیا۔

Leave a reply