
فولک ایسڈ مرکزی اعصابی نظام کیلیے بہت اہم جز ہے، اگر جسم میں اس کی کمی ہو تو آپ کو ڈپریشن، بھول جانے اور چڑچڑاپن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر اس کمی پر قابو نہ پایا جائے تو ڈیمینشیا یا الزائمر جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہو تو مخصوص علامات بھی سامنے آسکتی ہیں، اس کے علاوہ انیما جیسی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ خون کی کمی یا خون کی کمی کے دوران جسم کے اندرونی اعضاء کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتے۔









