ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے پر 2 ملزم گرفتار

0
162
ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے پر 2 ملزم گرفتار

ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے پر 2 ملزم گرفتار

لاہور میں بادامی باغ پولیس نے 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جاوید نے 15 پر کال کر کے کہا کہ تین ڈاکو رکشہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرے ملزم عثمان نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی، اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

سیف سٹی کیمروں اور اردگرد کے علاقوں کی جانچ پر کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، دوران تفتیش دونوں ملزمان نے سچ بتا دیا، جاوید کا رکشہ اور موبائل قرض خواہ لے کر گیا تھا جبکہ عثمان نے نقدی اور موبائل کھو جانے پر بے عزتی کے ڈر سے ون فائیو پر جھوٹی کال کی تھی۔

Leave a reply