وفاقی کابینہ کا پاسکو ختم کرنے کا فیصلہ، دسمبر تک بندش کا عمل مکمل ہوگا

0
4
وفاقی کابینہ کا پاسکو ختم کرنے کا فیصلہ، دسمبر تک بندش کا عمل مکمل ہوگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے مطابق ادارے کی بندش کا عمل دسمبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاسکو کے ملازمین کے لیے مالی معاونت کے خصوصی پیکیج کی بھی منظوری دی ہے، جس کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاسکو میں تقریباً 1,100 مستقل ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے گندم کے ذخائر کو بھی شفاف طریقے سے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ادارے کی تنظیمِ نو سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، جبکہ ملازمین کے حقوق اور واجبات کو منظور شدہ پیکیج کے تحت نمٹایا جائے گا۔

Leave a reply