وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی عمارت دینے سے انکار کر دیا

0
190
وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی عمارت دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے حال ہی میں قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے معذرت کر لی ہے۔

27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کے قیام کے ساتھ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ نئے عدالتی ڈھانچے کو ابتدائی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں جگہ مل جائے گی، تاہم وفاقی شرعی عدالت نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

عمارت کی عدم فراہمی کے باعث چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت، جسٹس امین الدین خان، عارضی طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سرفراز ڈوگر، اپنے کام کے لیے کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہوں گے۔

گزشتہ روز صدرِ مملکت نے وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کیا تھا، جس کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسی کے ساتھ آئینی عدالت کے تین دیگر ججز نے بھی حلف برداری کی۔

Leave a reply