
وفاقی حکومت کینال منصوبے کا فیصلہ واپس لینے پر راضی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت مؤقف اور ڈٹے رہنے کی بدولت آخر کار وفاقی حکومت نے کینال بنانے کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے کینال تعمیر کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان آج شام ہو گا، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چئیرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام چار بجے اسلام آباد میں ہو گی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔








