وفاقی حکومت بے اختیار ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کرینگے، عاطف خان

0
163
وفاقی حکومت بے اختیار ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کرینگے، عاطف خان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی مذاکرات میں سنجیدگی ہے نہ نیت، وفاقی حکومت مذاکرات میں بےاختیار نظر آتی ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو عدالت میں باقاعدہ پیشی کے بغیر سزا سنائی گئی، فوجی عدالتوں سے سیاسی کارکنوں کو سزا یافتہ قرار دینا زیادتی ہے، ہم معاملے کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں۔

عاطف خان نے کہا کہ کارکنوں کی رہائی کے لیے ہر فورم پر جائیں گے، سزا یافتہ کارکنوں اور انکے اہل خانہ کی حمایت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی کوئی سنجیدگی یا نیت نہیں، وفاقی حکومت مذاکرات میں بے اختیار نظر آتی ہے، مذاکرات بااختیار لوگوں سے ہی ہونگے۔

عاطف خان نے کہا کہ سول نافرمانی کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، سول نافرمانی پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔

Leave a reply