
وزیر داخلہ آج اہم دورے پر ایران جائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی بارڈر اور زائرین کے ایشوز پر کل تہران میں منعقد ہونے والی 3 ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے, اس سہ ملکی کانفرنس میں عراق، پاکستان اور ایران وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔
وزیر داخلہ کی درخواست پر بارڈر، زائرین اور دیگر مسائل کے حل کے لئے تہران میں عراق، ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ کی 3 ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ ایران کے صدر پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔









