
ہاٹ لائن نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ہسپتال منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مریضوں کی فوری اسپتال منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے مریض اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرہ افراد کو فوری اسپتال پہنچانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ سرگودھا اسپتال میں دل کے مریض کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس جلد شروع کی جائے گی اور پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔









