وزیر اعلیٰ زمینداروں کے مسائل پر آج وزیراعظم سے ملیں گے

0
243
وزیر اعلیٰ زمینداروں کے مسائل پر آج وزیراعظم سے ملیں گے

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ بلوچستان زمینداروں سے کیے ہوئے وعدے کے مطابق وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سربراہی میں آج وفد اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا اس وفد میں اراکین صوبائی بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا اور زمینداروں کو معاہدے کے مطابق بجلی کی فراہمی پر بھی بات چیت ہو گی، نگراں حکومت میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا، برقی بندش کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو نقصان کا سامنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ آج اس سلسلے میں وزیراعظم سے بات کریں گے۔

Leave a reply