وزیراعلیٰ پنجاب کی نوجوانوں میں مقبولیت کیوجہ ان کی کارکردگی ہے

0
168
وزیراعلیٰ پنجاب کی نوجوانوں میں مقبولیت کیوجہ ان کی کارکردگی ہے

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہےکہ مریم نوازدیگر صوبوں کےوزرائے اعلیٰ کیلیے رول ماڈل ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نےکہاہے کہ پنجاب میں ترقی، خوش حالی اور امن کا دور لوٹ رہاہے، مریم نوازنےعوامی منصوبوں کو وسطی پنجاب سے لیکر جنوبی پنجاب تک پھیلایا، مریم نوازکی نوجوانوں میں مقبولیت کیوجہ انکی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیک، سکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آچکی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنا چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں، آج مریم نواز پنجاب میں ہر طبقےکیلیے نئے منصوبے لیکر آرہی ہیں، مخالفین کی توجہ اپنی کارکردگی پر کم اور مریم نواز پر کیچڑ اچھالنےپرزیادہ ہے۔

Leave a reply