وزیراعلیٰ پنجاب کا بسنت پر دو روزہ چھٹی دینے کا فیصلہ

0
112
وزیراعلیٰ پنجاب کا بسنت پر دو روزہ چھٹی دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بسنت کے موقع پر دو روزہ تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان تعطیلات کا اطلاق 6 اور 7 فروری کو پورے پنجاب میں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کی سرکاری چھٹی کے باعث شہریوں کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔ اس کے بعد 6 فروری کو بسنت کی تعطیل ہوگی، جبکہ 7 فروری ہفتہ اور 8 فروری اتوار ہونے کے باعث تعطیلات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ صوبے کے عوام اس موقع کو بہتر انداز میں استعمال کریں، آرام کریں اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں۔
ادھر پنجاب بھر میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ لاہور کو بسنت کے رنگوں سے سجا دیا گیا ہے اور شہر کی اہم سڑکوں پر روشنیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بسنت کے لیے پتنگوں اور ڈور کی فروخت کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
حکومت پنجاب نے بسنت کے دوران پتنگوں کی تیاری اور فروخت کے لیے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ سرگرمیوں کو باقاعدہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

Leave a reply