
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں شاندارکم بیک کیاہے ، کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کے باعث ممکن ہوئی۔
وزیراعظم آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز، چیئرمین پی سی بی اور متعلقہ حکام کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں بالخصوص چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔









