وزیراعظم کا متوقع دورۂ کوئٹہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

0
21
وزیراعظم کا متوقع دورۂ کوئٹہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ہفتے کوئٹہ کے متوقع دورے کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے کی حتمی منظوری متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں انہیں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن کے قیام، سیکیورٹی انتظامات کے مؤثر جائزے اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال دورے کے شیڈول یا دیگر سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ حتمی اعلان سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متوقع ہے۔

Leave a reply