وزیراعظم نے100 ایکڑ اراضی پردانش یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھ دیا

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آبادمیں دانش یونیورسٹی کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں 190 ملین پاؤنڈ سےدانش یونیورسٹی تشکیل دی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر خواب سخت محنت اور جہدکے ساتھ پورا کیاجاسکتا ہے۔ دانش یونیورسٹی میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیگی ، اس منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔
وزیر اعظم نےکہا کہ پورے پاکستان کے طلباء کواس یونیورسٹی سےفائدہ ہوگا ،دانش یونیورسٹی ایک نظام کا نام ہے ،اس سےلوگ فائدہ اٹھائینگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی پوری دنیا میں اپنا نام بنائیگی ، اس یونیورسٹی میں 100 ایکڑرقبے کا احاطہ کیا جائیگا ، اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کودانش یونیورسٹی میں بھرتی کیا جائیگا ۔









