وزیراعظم نےسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں کیلئے سیکیورٹی فورسزکی تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم نےکارروائیوں کےدوران سات دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکے لئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ،جو ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کو ختم کرنیکے لئے پرعزم ہے۔









